ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منفعت بخش عہدہ معاملہ: کیجریوال نے کہا یہ سچ کی جیت ہے

منفعت بخش عہدہ معاملہ: کیجریوال نے کہا یہ سچ کی جیت ہے

Fri, 23 Mar 2018 22:13:31    S.O. News Service

نئی دہلی ،23؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منفعت بخش عہدہ معاملے میں آپ کے 20 ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے سے متعلق مرکز کے نوٹیفکیشن کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے منسوخ کئے جانے کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ سچ کی جیت ہے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی حکم کا خیر مقدم کیا۔دہلی اسمبلی میں سسودیا سمیت آپ کی مختلف اراکین اسمبلی نے اس حکم کو میز تھپتھپا کر خیر مقدم کیا۔اراکین اسمبلی نے ’بھارت ماتا کی جے ‘کے نعرے بھی لگائے۔کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ یہ سچ کی جیت ہے۔منتخب ہوئے عوامی نمائندوں کو غلط طریقے سے نااہل ٹھہرا یا گیا۔ہائی کورٹ نے دہلی کے لوگوں کو انصاف دیا ہے۔یہ لوگوں کی جیت ہے۔دہلی کے لوگوں کو مبارک ہو۔قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کو بڑی راحت دیتے ہوئے آپ کے 20 ممبران اسمبلی کو نفع بخش عہدہ معاملے میں نااہل ٹھہرائے جانے سے متعلق مرکز کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔
 


Share: